مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يعرض للرجل بالفرى: ما في ذلك؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کے بارے میں جھوٹی تہمت ظاہر کرے اس میں کیا چیز لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 30257
٣٠٢٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (مبارك) (١) وعبد الرزاق عن معمر عن عبد الكريم عن سعيد بن المسيب قال: لا حد إلا على من نصب الحد نصبًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالکریم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا : حد جاری نہیں ہوگی مگر اس شخص پر جو حد کو بالکل واضح طور پر گاڑے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (المبارك).