حدیث نمبر: 30215
٣٠٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن سويد بن نجيح عن ظبيان بن عمارة قال: أتي علي برجل وامرأة فقال رجل: إنا وجدناهما في لحاف واحد، وعندهما خمر وريحان، (قال) (١): فقال علي: (مريبان) (٢) خبيثان، فجلدهما، ولم يذكر حدا (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ظبیان بن عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مرد اور عورت لائے گئے اور ایک آدمی کہنے لگا : بیشک ہم نے ان دونوں کو ایک ہی بستر میں پایا ہے اور ان کے پاس شراب اور ناز بو کی خوشبو بھی موجود تھی اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : دونوں خبیث مشکوک ہیں، پھر آپ نے ان دونوں کو کوڑے مارے اور سزا ذکر نہیں کی۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (مرئيان).
(٣) مجهول؛ لجهالة ظبيان بن عمارة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30215
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30215، ترقيم محمد عوامة 28922)