حدیث نمبر: 30203
٣٠٢٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الحجاج عن الوليد (بن) (١) أبي مالك أن أبا عبيدة بن الجراح أتي برجل (في حد) (٢) فذهب الرجل ينزع قميصه وقال: ما ينبغي لجسدي هذا المذنب أن يضرب وعليه القميص، قال: فقال أبو عبيدة: لا تدعوه ينزع قميصه، فضربه عليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس کسی سزا کے معاملہ میں ایک آدمی لایا گیا تو وہ آدمی خود اپنی قمیص اتارنے لگا اور کہا : میرے اس گناہ گار جسم کے لیے مناسب نہیں ہے کہ اسے قمیص پہننے کی حالت میں مارا جائے۔ حضرت ابو عبد ہ نے فرمایا : تم اسے قمیص اتارنے کے لیے مت چھوڑو پس آپ نے اس کی قمیص پر ہی کوڑے مارے۔

حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) منقطع، الوليد لم يدرك أبا عبيدة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30203
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30203، ترقيم محمد عوامة 28910)