مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في القاذف: تنزع عنه ثيابه أو يضرب فيها؟ باب: تہمت لگانے والے کے بیان میں کیا اس کے کپڑے اتا رلیے جائیں گے یا ان میں ہی کوڑے مارے جائیں گے؟
حدیث نمبر: 30202
٣٠٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: يضرب القاذف وعليه ثيابه إلا أن يكون عليه فرو أو (قباء) (١) محشو حتى يجد مس الضرب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے درآنحالیکہ اس نے کپڑے پہنے ہوئے ہوں مگر یہ کہ پوستین لگا ہوا کپڑا یا روئی سے بھرا ہوا جبہ نہ ہوتا کہ وہ مار کی شدت محسوس کرے۔
حواشی
(١) في [ك]: (قفا).