مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول لامرأته: لم أجدك عذراء باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہے: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا
حدیث نمبر: 30193
٣٠١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن سليمان بن يسار وعطاء والحسن في الرجل يقول لامرأته: لم أجدك عذراء، (قالوا) (١): إن العذرة تذهبها النيطة والليطة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار، حضرت عطاء اور حسن بصری سے ایسے شخص بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہا : میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا ؟ اس سب حضرات نے فرمایا، بیشک دوشیزگی کو اچھل کود اور مار دھاڑ بھی زائل کردیتی ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (قال).