مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30189
باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہے: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا
في الرجل يقول لامرأته: لم أجدك عذراء
حدیث نمبر: 30189
٣٠١٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن الشعبي في الرجل يتزوج البكر ثم يقول: لم أجدك عذراء، قال: ليس بشيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے باکرہ عورت سے شادی کی پھر یوں کہنے لگا : میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا، آپ نے فرمایا، کوئی چیز لازم نہیں ہوگی۔