مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود باب: اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
حدیث نمبر: 30149
٣٠١٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن سماك عن بعض أصحابه أن عمر استشارهم في سارق، فأجمعوا على مثل قول علي (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک اپنے بعض اصحاب سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے صحابہ سے چور کے بارے میں مشورہ طلب کیا تو ان سب نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کی مثل پر اتفاق کیا۔
حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي.