مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود باب: اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
حدیث نمبر: 30138
٣٠١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر عن مكحول أن عمر قال: إذا سرق فاقطعوا يده، ثم إن عاد فاقطعوا رجله، ولا تقطعوا يده الأخرى وذروه يأكل بها الطعام ويستنجي بها من الغائط، ولكن احبسوه عن المسلمين (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا : جب چور چوری کرے تو تم اس کا ایک ہاتھ کاٹ دو پھر اگر وہ دوبارہ چوری کرے تو تم اس کی ایک ٹانگ کاٹ دو اور تم اس کا دو سرا ہاتھ مت کاٹو اس کو چھوڑدو تا کہ وہ اس کے ذریعہ کھانا کھائے اور اپنا پاخانہ صاف کرے لیکن تم مسلمانوں سے اسے قید کردو۔
حواشی
(١) منقطع؛ مكحول لم يدرك عمر، وأكثر المحدثين على أن الراوي عبد الرحمن بن يزيد بن تميم الضعيف، وليس ابن جابر.