مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في المرأة تقذف وقد ملكت مرة باب: اس عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درانحالیکہ وہ ایک مرتبہ مملوکہ رہ چکی ہے
حدیث نمبر: 30132
٣٠١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول: إذا مُلكت المرأة مرة ثم (أعتقت) (١) فإن على قاذفها الحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری فرمایا کرتے تھے : جب عورت ایک مرتبہ مملوکہ ہوگئی پھر اسے آزاد کردیا گیا تو اس پر تہمت لگانے والے پر حد جاری ہوگی۔
حواشی
(١) في [ط]: (عتقت).