مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30131

باب: اس عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درانحالیکہ وہ ایک مرتبہ مملوکہ رہ چکی ہے

في المرأة تقذف وقد ملكت مرة

حدیث نمبر: 30131
٣٠١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم في أم الولد إذا أعتقت ثم قذفت: جلد قاذفها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسی ام ولدہ کے بارے میں مروی ہے کہ جب اسے آزاد کردیا گیا پھر اس پر تہمت لگائی گئی۔ آپ نے فرمایا : اس پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30131
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13801، ترقيم محمد عوامة: 28843»