مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
من قال: يضرب قاذف أم الولد باب: جو یوں کہے : ام ولدہ پر تہمت لگانے والے کو مارا جائے گا
حدیث نمبر: 30125
٣٠١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن نافع (أن) (١) بعض أمراء الفتنة سأل ابن عمر عن أم ولد قذفت، فأمر بقاذفها أن يجلد ثمانين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک فتنہ کے امیر نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایسی ام ولدہ کے بارے میں سوال کیا جس پر تہمت لگائی گئی تھی ؟ تو آپ نے تہمت لگانے والے کے بارے میں حکم دیا کہ اسے اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (عن).