مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقذف ابنه ما عليه؟ باب: اس آدمی کابیان جو اپنے بیٹے پر تہمت لگائے اس پر کیا لازم ہوگا؟
حدیث نمبر: 30111
٣٠١١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (رزيق) (١) قال: كتبت إلى عمر بن عبد العزيز في رجل قذف ابنه، فقال ابنه: إن جلد أبي اعترفت، فكتب إليه عمر أجلده إلا أن يعفو عنه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت رزیق فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ایسے آدمی کے بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا جس نے اپنے بیٹے پر تہمت زنا لگائی تھی۔ اس کے بیٹے نے کہا : اگر میرے باپ کو کوڑے مارے گئے تو میں اعتراف کرلوں گا۔ سو حضرت عمر نے اس کو خط کا جواب لکھا میں اسے کوڑے ماروں گا مگر یہ کہ وہ اس کو معاف کردے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (زريق).