مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في العبد يقذف الحر كم يضرب؟ باب: اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے؟
حدیث نمبر: 30094
٣٠٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن إسحاق بن أبي فروة عن مكحول وعطاء أن عمر وعليًا كانا (يضربان) (١) العبد (يقذف الحر أربعين) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ دونوں حضرات اس غلام کو چالیس کوڑے مارتے تھے جو آزاد پر تہمت لگادے۔
حواشی
(١) في [ط]: (يضربا في العبد).
(٢) بياض في: [جـ].
(٣) منقطع ضعيف جدًا؛ إسحاق متروك، ومكحول وعطاء لم يدركا عمر وعليًا.