مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في اليهودية والنصرانية تقذف ولها زوج أو ابن مسلم باب: اس یہودی اور عیسائی عورت کا بیان جس پر تہمت لگائی گئی درانحالیکہ اس کا شوہر یا بیٹا مسلمان ہو
حدیث نمبر: 30083
٣٠٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن سئل عن رجل قذف نصرانية قال: يضرب إن كان لها زوج مسلم.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے عیسائی عورت پر تہمت لگائی ہو ؟ آپ نے فرمایا : اس کو مارا جائے گا اگر اس عورت کا خاوند مسلمان ہو۔