مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في المسلم يقذف الذمي: عليه حد أم لا؟ باب: اس مسلمان کا بیان جس نے ذمی پر تہمت لگائی، اس پر حد لازم ہوگی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 30080
٣٠٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن عبد الملك بن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن الحكم قال: إذا قذف الرجلُ الرجلَ -وله أم يهودية أو نصرانية- فلا حد عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک بن ابو غنیہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے کسی آدمی پر تہمت لگائی اس حال میں کہ اس کی ماں یہودی یا عیسائی تھی تو اس پر حد نہیں ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (عتبة).