حدیث نمبر: 30078
٣٠٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) عن ليث عن طاوس ومجاهد والشعبي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طاؤس حضرت مجاہد وغیرہ ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا : جب یہودی اور عیسائی عورت کسی مسلمان کے تحت ہوں تو ان کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور نہ ہی ان دونوں پر تہمت لگانے والے پر حد ہوگی۔

حواشی
(١) في [جـ]: (معمر).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30078
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30078، ترقيم محمد عوامة 28792)