مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30074

باب: اس آدمی کا بیان جو پوری قوم پر تہمت لگادے

في الرجل يقذف القوم جميعا

حدیث نمبر: 30074
٣٠٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة عن أبيه في الرجل يقذف القوم جميعًا، قال: (إن كان) (١) في كلام واحد فحد واحد، وإذا فرق فعليه لكل (رجل) (٢) منهم حد، والسارق مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے پوری قوم پر تہمت لگائی ہو۔ آپ نے فرمایا : اگر اس نے ایک ہی کلام میں تہمت لگائی تو اس پر ایک ہی حد لازم ہوگی، اور اگر اس نے الگ الگ تہمت لگائی تو اس پر ان میں سے ہر ایک کی وجہ سے سزا لازم ہوگی۔ اور چور کا بھی یہ ہی حکم ہے۔

حواشی
(١) في [ط]: (إنكان).
(٢) في [جـ]: (واحد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30074
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3063، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13777، 13778، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (7/410) [دون رقم في الترقيم المختار]، ترقيم محمد عوامة: 28787»