مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقذف القوم جميعا باب: اس آدمی کا بیان جو پوری قوم پر تہمت لگادے
حدیث نمبر: 30065
٣٠٠٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم في الرجل يقذف القوم مجتمعين بقذف واحد، قال: عليه حد واحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک ہی تہمت پوری قوم پر لگادی ہو۔ آپ نے فرمایا : اس پر ایک ہی حد جاری ہوگی۔ اور حضرت قتادہ نے فرمایا : حسن بصری سے منقول ہے کہ ان میں سے ہر ایک آدمی کی وجہ سے حد ہوگی۔