مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟ باب: اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 30043
٣٠٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال ابن شهاب في رجل سرق ثم شهد عليه أنه قد سرق (قبل) (١) ذلك مرارًا واعترف من عقوبته، قال: (تقطع) (٢) يده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے چوری کی تھی پھر اس کے خلاف گواہی دی گئی کہ اس نے اس سے پہلے کئی مرتبہ چوری کی ہے یا اس نے خود اپنی سزا کے ساتھ اس بات کا اعتراف کرلیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور حضرت ابن شہاب نے یوں بھی فرمایا : ایک آدمی نے زنا کیا پس اس کے خلاف گواہی دی گئی یا اس نے خود اس بات کا اعتراف کرلیاتو اس پر بھی ایک ہی حد قائم کی جائے گی۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [أ]: (بقطع).