مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟ باب: اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 30040
٣٠٠٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن هشام الدستوائي عن حماد قال: إذا سرق مرارًا فلم (يقدروا) (١) عليه إلا بعد، فإنما تقطع يد واحدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام دستوائی فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا : جب ایک شخص نے کئی بار چوری کی اور لوگ اس پر قابو نہ پاسکے مگر بعد میں جا کر تو اس کا ایک ہی ہاتھ کاٹا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ط]: (يقدر).