مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟ باب: اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 30039
٣٠٠٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين قال: كان يقول -أو يقال-: إذا سرق الرجل من (شتى) (١) ثم (يقطع) (٢) لواحد كان لهم جميعًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے فرمایا : یوں کہا جاتا تھا جب اس نے بہت سی چوریاں کیں پھر ایک آدمی کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تو یہ ان تمام چوریوں کی سزا ہوگی۔
حواشی
(١) في [ط]: (شي).
(٢) في [أ، ب، جـ، ك، م]: (قطع).