مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟ باب: اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 30038
٣٠٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في الرجل يؤخذ وقد (زنى غير) (١) مرة بامرأة واحدة (أو أكثر) (٢) من ذلك من النساء، قال: (٣) حد واحد، (والسارق) (٤) يؤخذ وقد سرق مرارًا (مثل ذلك) (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے ایسے آدمی کے بارے میں مرو ی ہے جس کو پکڑا گیا اس حال میں کہ اس نے ایک عورت سے کئی مرتبہ زنا کیا یا کئی عورتوں سے کئی مرتبہ زنا کیا ؟ آپ نے فرمایا : ایک سزا ہوگی اور چور کو پکڑ لیا گیا جس نے کئی مرتبہ چوری کی تھی اس کے بارے میں ایسا ہی فرمایا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (بياض).
(٢) في [ط]: (وأكثر).
(٣) في [هـ]: زيادة (عليه).
(٤) في [جـ]: (والسارت).
(٥) سقط من: [جـ].