حدیث نمبر: 30021
٣٠٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية (عن حميد عن) (١) أنس أن أبا بكر أتي بغلام قد سرق، فلم يتبين احتلامه فشبره فنقص أنملة (فتركه) (٢) فلم يقطعه (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کے پاس ایک لڑکے کو لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس اس کا بالغ ہونا ظاہر نہ ہوا تو آپ نے اس کو ناپا تو انگلی کی ایک گرہ کم نکلا آپ اس کو چھوڑ دیا اور اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔

حواشی
(١) في [أ، جـ]: بياض، وسقط من: [أ، ب، ط].
(٢) بياض في: [أ، جـ]، وسقط من: [أ، ب، ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30021
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30021، ترقيم محمد عوامة 28738)