مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
من قال: لا يقطع إذا سرق في إباقه باب: جو یوں کہے: اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا جب وہ اپنے بھاگنے کے زمانے میں چوری کرے
حدیث نمبر: 30016
٣٠٠١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه ويحيى عن نافع قال: سرق عبد لابن عمر فبعث به إلى سعيد بن العاص فقال: إن هذا سرق (١) فاقطعه؟ قال: لا يقطع العبد الآبق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک غلام نے چوری کی تو آپ نے اس کو حضرت سعید بن عاص کے پاس بھیج دیا اور فرمایا : بیشک اس نے چوری کی ہے آپ اس کا ہاتھ کاٹ دیں۔ انہوں نے فرمایا : بھگوڑے غلام کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (فقال).