مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
العبد الآبق يسرق ما يصنع به؟ باب: بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 30012
٣٠٠١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محبوب القواريري عن سفيان عن خالد الحذاء عن الحسن: سئل عن العبد الآبق يسرق، (تقطع) (١) يده؟ قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد حذائ فرماتے ہیں کہ حسن بصری سے ایسے بھگوڑے غلام کے متعلق سوال کیا گیا جس نے چوری کی تھی کہ کیا اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (يقطع).