مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30006
باب: بھگوڑے غلام کا بیان جو چوری کرلے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
العبد الآبق يسرق ما يصنع به؟
حدیث نمبر: 30006
٣٠٠٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري قال: دخلت على عمر بن عبد العزيز فسألني عن العبد الآبق السارق يقطع؟ فقلت: ما بلغني فيه شيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس داخل ہواتو آپ نے مجھ سے بھگوڑے چور غلام کے متعلق سوال کیا کہ اس کا ہاتھ کاٹاجائے گا ؟ میں نے عرض کی، مجھے اس بارے میں کوئی روایت نہیں پہنچی۔