مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يصلي الصلوات بوضوء واحد باب: ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 300
٣٠٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن محارب بن دثار عن ابن بريدة عن أبيه أنه قال: كان رسول اللَّه ﷺ يتوضأ لكل صلاة، فلما (كان) (١) يوم الفتح صلى الصلوات كلها بوضوء واحد (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ عام طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لئے وضو فرمایا کرتے تھے لیکن فتح مکہ کے دن آپ نے ایک ہی وضو سے سب نمازیں پڑھیں۔
حواشی
(١) سقط من [د].