مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السارق تقطع يده؛ يتبع بالسرقة باب: اس چور کے بیان میں جس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا ہو کیا چوری شدہ چیز بھی واپس لی جائے گی؟
حدیث نمبر: 29996
٢٩٩٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي (في) (١): الرجل يسرق فتقطع يده، ليس عليه شيء إلا أن (يوجد) (٢) معه شيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں ک حضرت شعبی سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے چوری کی پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ آپ نے فرمایا : اس چور پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی مگر وہ چیز جو اس کے پاس پائی جائے اور حضرت حماد نے فرمایا : وہ چیز واپس کی جائے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (قال).
(٢) في [ع، ك]: (يؤخذ).