حدیث نمبر: 29984
٢٩٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن داود عن أبي حرب بن أبي الأسود أن لصا نقب بيت قوم فأدركه الحراس فأخذوه، فرفع إلى أبي الأسود فقال: وجدتم معه شيئًا؟ (فقالوا: لا) (١) فقال: (البائس) (٢) أراد أن يسرق فأعجلتموه، فجلده خمسة وعشرين سوطًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت داود فرماتے ہیں کہ حضرت ابو حرب بن ابو الاسود نے فرمایا : ایک چورنے چند لوگوں کے گھر میں نقب لگائی اس کو چوکیداروں نے اسے دیکھ لیا اور اس کو پکڑ کر اس کا معاملہ حضرت ابو الاسود کی خدمت میں پیش کردیا۔ آپ نے پوچھا : تم نے اس کے پاس کوئی چیز پائی ؟ انہوں نے کہا، نہیں آپ نے فرمایا : اس غریب و حاجتمند نے چوری کا ارادہ کیا پس تم نے اس پر جلدی کی سو آپ نے اسے پچیس کوڑے مارے۔

حواشی
(١) سقط من [جـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (الناس)، وفي [هـ]: (للناس).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 29984
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29984، ترقيم محمد عوامة 28705)