مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السارق يؤخد قبل أن يخرج من البيت بالمتاع باب: چورسامان سمیت گھر سے نکلنے سے پہلے ہی پکڑا جاتا ہے، اس کے احکام
حدیث نمبر: 29977
٢٩٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب عن ابن عمر قال: ليس عليه قطع حتى يخرج بالمتاع من البيت (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا، اس چور کا ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ گھر سے سامان لے کر نکل جائے۔
حواشی
(١) منقطع؛ عمرو بن شعيب لا يروي عن ابن عمر.