مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29931
باب: ان روایات کا بیان جو چور کی سفارش کرنے کے بارے میں منقول ہیں
ما جاء في التشفع (للسارق)
حدیث نمبر: 29931
٢٩٩٣١ - [حدثنا أبو محمد عبد اللَّه بن يونس قال: حدثني بقي بن مخلد قال: حدثنا عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة قال] (١): حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه أن النبي ﷺ قال لأسامة: "يا أسامة! لا تشفع في حد" وكان إذا شفع شفعه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا : اے اسامہ ! حد کے بارے میں سفارش نہ کرنا۔ اور جب وہ سفارش کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سفارش قبول فرما لیتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من [جـ].