حدیث نمبر: 29929
٢٩٩٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن عامر قال: اختصم إلى علي في ثور نطح حمارًا فقتله، فقال علي: إن كان الثور دخل على الحمار فقتله فقد ضمن، وإن كان الحمار دخل على الثور فقتله فلا ضمان عليه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک معاملہ پیش کیا گیا کہ ایک بیل نے گدھے کو سینگ مار کر اسے قتل کردیا اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر بیل نے اس گدھے پر داخل ہو کر اسے مار دیا تو اس کا مالک ضامن ہوگا اور اگر وہ گدھا اس بیل پر داخل ہوا پھر اس بیل نے اسے مار دیا تو اس پر ضمان نہیں ہوگا۔