مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29916
باب: ایک عورت نے نذر مانی وہ اپنی ناک میں نکیل باندھ کر حج کرے گی پس اس کی ناک پھٹ جاتی ہے
امرأة نذرت أن تحج مزمومة فانخرم أنفها
حدیث نمبر: 29916
٢٩٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: نذرت امرأة أن تقاد مزمومة بزمام في أنفها، فوقع بعيرها، فانقطع زمامها، فخرم أنفها، فأتت عليًا تطلب (عقلها) (١) فأبطله وقال: إنما نذرتيه للَّه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے نذر مانی کہ اسے اس کی ناک میں نکیل ڈال کر چلایا جائے، پھر اس کا اونٹ گر گیا اور اس کی نکیل ٹوٹ گئی جس سے اس کی ناک پھٹ گئی۔ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اس کی دیت طلب کرنے آئی تو آپ نے اسے باطل قرار دیا اور فرمایا : تو نے یہ نذر اللہ ہی کے لیے مانی تھی۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (حقها).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًا.