مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الدامية والباضعة والهاشمة باب: سر کا وہ زخم جس سے خون نکلے اور نہ بہے وہ ہڈی جس سے خون نہ بہے اور ہڈی توڑ زخم کا بیان
حدیث نمبر: 29874
٢٩٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن قتادة أن عبد الملك بن مروان قضى في الدامية ببعير، وفي الباضعة ببعيرين، وقضى في المتلاحمة بثلاثة أبعرة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان سر کے اس زخم میں جس سے خون نکلے اور نہ بہے ایک اونٹ کا فیصلہ فرمایا : اور ہڈی کے اس زخم میں جس میں خون نہ بہے دو انٹوں کا فیصلہ فرمایا۔ اور آپ نے اس زخم میں جس میں گوشت پھٹ جائے اور ہڈی نہ ٹوٹے اس میں تین اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔