٢٩٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة (عن شعبة) (١) عن يحيى بن ⦗٣١٠⦘ (الحصين) (٢) قال: سمعت طارق بن شهاب يقول: لطم أبو بكر يوما رجلًا لطمة، فقيل: ما رأينا كاليوم قط (مَنَعه) (٣) ولطمه، فقال أبو بكر: إن هذا أتاني (يستحملني) (٤) فحملته، فإذا هو (يبيعهم) (٥) (فحلفت) (٦) أن لا أحمله: واللَّه لا (أحمله) (٧) ثلاث مرات، ثم قال له: اقتص، فعفا الرجل (٨).حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ایک دن کسی آدمی کو طمانچہ مار دیا، تو یوں کہا گیا ؟ ہم نے ہرگز آج کی طرح کبھی نہیں دیکھا ! انہوں نے اس کو روکا اور اسے طمانچہ ماردیا ! اس پر حضرت ابوبکر نے فرمایا : بیشک یہ میرے پاس آیا تا کہ وہ مجھ سے سواری مانگے سو میں نے اسے سوار کردیا تو اس نے اس کو فروخت کردیا۔ پس میں نے قسم اٹھا لی ہے ہے کہ میں اس کو سواری نہیں دوں گا : اللہ کی قسم ! میں اس کو سواری نہیں دوں گا تین مرتبہ یوں کہا : پھر آپ نے ان سے فرمایا : تم بدلہ لے لو، اس آدمی نے معاف کردیا۔