مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
في قوله (تعالى): ﴿فمن تصدق به فهو كفارة له﴾ باب: اللہ رب العزت کے ارشاد کی تفسیر کا بیان ’’پس جو شخص معاف کردے تو وہ کفارہ ہے اس کے گناہوں کا‘‘
حدیث نمبر: 29840
٢٩٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين ويحيى بن آدم عن سفيان عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ﴿فَمَنْ تَصَدَّقَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ﴾ قال: للجارح (وأجر المتصدق على اللَّه) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت { فَمَنْ تَصَدَّقَ بِہِ فَہُوَ کَفَّارَۃٌ لَہُ } کی تفسیر یوں بیان فرمائی یہ حکم زخم پہنچانے والے کے لیے ہے اور معاف کرنے والے کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔
حواشی
(١) سقط من [أ، ط، هـ].