مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الدابة والشاة تفسد الزرع باب: اس سواری کے جانور اور بکری کا بیان جو کھیتی کو تباہ کردے
حدیث نمبر: 29823
٢٩٨٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد (و) (١) (حرام) (٢) بن سعد أن ناقة للبراء بن عازب دخلت حائط قوم فأفسدت عليهم، فقضى رسول اللَّه ﷺ أن حفظ الأموال على أهلها بالنهار، وأن على أهل ⦗٣٠٠⦘ الماشية (ما أصابت) (٣) الماشية بالليل (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید اور حضرت حرام سے مروی ہے کہ حضرت براء بن عازب کی ایک اونٹنی کسی قوم کے باغ میں داخل ہوگئی اور ان کے باغ کو تباہ و برباد کردیا۔ اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں فیصلہ فرمایا : مالک پر اپنے مال کی دن میں حفاظت کرنا ضروری ہے اور مویشیوں والے پر ضمان ہوگا جب اس کے مویشی رات میں کوئی نقصان پہنچائیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (عن). وسيأتي في كتاب الأقضية.
(٢) في [أ، ب، ط]: (حزام).
(٣) سقط من [ب].