مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الدابة والشاة تفسد الزرع باب: اس سواری کے جانور اور بکری کا بیان جو کھیتی کو تباہ کردے
حدیث نمبر: 29820
٢٩٨٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن غنم سقطت في زرع قوم (١) قال حماد: لا يضمن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسی بھیڑ بکریوں کے متعلق دریافت کیا جو کسی قوم کی کھیتی برباد کردیں ؟ حضرت حماد نے فرمایا : ان کے مالک کو ضامن نہیں بنایا جائے گا اور حضرت حکم نے فرمایا : اس کو ضامن بنایا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ط]: زيادة (و).