مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
إن المسلمين تتكافأ دماؤهم باب: مسلمانوں کے خون آپس میں برابر و یکساں ہیں
حدیث نمبر: 29813
٢٩٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (خليفة) (١) بن خياط عن عمرو ابن شعيب عن أبيه عن جده (عن) (٢) النبي ﷺ أنه قال: في خطبته (وهو) (٣) مسند ظهره إلى الكعبة قال: "المسلمون تتكافأ دماؤهم، يسعى بذمتهم أدناهم، وهم يد على من سواهم" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خطبہ میں ارشاد فرمایا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ سے ٹیک لگائے ہوئے تھے : مسلمانوں کے خون آپس میں برابر و یکساں ہیں ان میں ادنی شخص بھی ان کے عہدوپیمان کے لیے کوشش کرتا ہے اور وہ غیروں کے مقابلہ میں متحد ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (حليفة).
(٢) في [ط]: (أن).
(٣) في [أ، ط]: (فهو).