مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل ينخس الدابة فتضرب باب: اس آدمی کا بیان جو سواری کو تیز دوڑانے کے لیے نوکیلی چیز چبھوئے اور اسے مار دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 29803
٢٩٨٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن الشعبي عن شريح قال: إلا أن ينخسها إنسان فيضمن الناخس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا : مگر یہ کہ کسی انسان نے اس جانور کو سرین پر تیز دوڑانے کے لیے کیل چبھوئی ہو پس اس کیل چبھوے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔