مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29802

باب: اس آدمی کا بیان جو سواری کو تیز دوڑانے کے لیے نوکیلی چیز چبھوئے اور اسے مار دے تو کیا حکم ہے؟

الرجل ينخس الدابة فتضرب

حدیث نمبر: 29802
٢٩٨٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: سألته عن رجل نخس دابة رجل، قال: يضمن الناخس.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر شعبی سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا : جس نے کسی آدمی کے جانور کو سرین پر کیل چبھودی ہو ؟ آپ نے فرمایا : کیل چبھونے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29802
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 28538»