حدیث نمبر: 29768
٢٩٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء: (للجروح) (١) قصاص، وليس للإمام أن يضربه ولا أن يحبسه، إنما هو القصاص، ما كان اللَّه نسيًا، لو شاء لأمر بالسجن والضرب.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : زخموں میں بھی قصاص ہے اور امام کے لیے اختیار نہیں ہے کہ وہ اس کو مارے یا اس کو قید کرلے بیشک یہ تو قصاص ہے اور اللہ رب العزت کوئی بات بھولنے والا نہیں ہے اگر وہ چاہتا تو جیل اور مارنے کا حکم دے دیتا۔

حواشی
(١) في [أ، ع، هـ]: (الجروح).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29768
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29768، ترقيم محمد عوامة 28505)