حدیث نمبر: 29766
٢٩٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن عوف قال: شهدت عبد الرحمن بن أذينة أقص رجلًا (حرصتين) (١) في رأسه ثم حبس المقتص له، حتى ينظر المقتص منه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن أذینہ کے پاس حاضر تھا کہ انہوں نے ایک آدمی سے کسی کے لیے قصاص لیا اس کے سر میں دو معمولی سے زخم مار کر پھر آپ نے اس کو روک لیاجس کے لیے قصاص لیا جا رہا تھا یہاں تک کہ وہ دیکھ لے اس شخص کو جس سے قصاص لیا گیا ہے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت ابن سیرین نے اس روکنے کو ناپسند کیا۔

حواشی
(١) في [جـ، م]: (حارصتين)، والحارصة: شجة تشق الجلد ولا تأخذ لحمًا ولا تسيل دمًا، وانظر: غريب الحديث لأبي عبيد ٣/ ٧٥، وغريب الحديث للحربي ١/ ٣٤.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29766
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29766، ترقيم محمد عوامة 28504)