مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
أربعة شهدوا على رجل بالزنى (بالرجم) باب: چار آدمی جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی رجم کرنے کے لیے
حدیث نمبر: 29757
٢٩٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أيوب أبي العلاء قال: قال أبو هاشم في أربعة شهدوا على رجل بالزنى ثم رجع أحدهم: عليه ربع الدية.مولانا محمد اویس سرور
ایوب ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہاشم نے ان چار لوگوں کے بارے میں جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کی گواہی دی پھر ان میں سے ایک نے رجوع کرلیا۔ آپ نے فرمایا : اس پر چوتھائی دیت لازم ہوگی۔ اور حضرت ابن سیرین نے یوں فرمایا : جب وہ یوں کہے، مجھ سے غلطی ہوگئی اور میں نے اس کے علاوہ کسی اور کے خلاف ارادہ کیا تھا تو اس پر دیت لازم ہوگی۔ اور اگر وہ یوں کہے، میں نے جان بوجھ کر اس کے قتل کا ارادہ کیا تھا تو اس صورت میں اس کے بدلے قصاصاً اسے قتل کیا جائے گا۔