حدیث نمبر: 29738
٢٩٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب (١) عن أبي قلابة قال: ما قتل على عهد رسول اللَّه ﷺ ولا أبي بكر ولا عمر رجل من المسلمين إلا (من) (٢) زنا أو قتل أو حارب اللَّه ورسوله.مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے ارشاد فرمایا : مسلمانوں میں سے کوئی آدمی قتل نہیں کیا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں نہ ہی ابوبکر کے زمانے میں اور نہ ہی حضرت عمر کے زمانے میں مگر زنا کے معاملہ میں یا قتل کے معاملہ میں یا وہ شخص جس نے اللہ اور اس کے رسو ل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کی۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (عن أبي رجاء).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (في).