مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يجد مع امرأته رجلا (فيقتلها) باب: اس آدمی کا بیان جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا پس اس نے اسے قتل کردیا
حدیث نمبر: 29719
٢٩٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن المغيرة بن النعمان عن هانئ بن (حرام) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ھانئِ بن حزام نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو پایا تو اس نے اسے قتل کردیا اس بارے میں حضر ت عمر کو خط لکھا گیا تو حضرت عمر نے اس بارے میں دو خط لکھے : ایک اعلانیہ خط کہ اس آدمی کو قتل کردیا جائے اور ایک پوشیدہ خط کہ اس سے دیت لی جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (حزام)، وانظر: العلل لأحمد ٢/ ٩، والتاريخ الكبير ٨/ ٢٣١، وتوضيح المشبته ٣/ ١٦٩.