مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
القوم يدفع بعضهم بعضا في البئر أو الماء باب: ان لوگوں کا بیان جن میں سے بعض نے بعض کو کنویں یا پانی میں دھکا دیا
حدیث نمبر: 29703
٢٩٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن سعيد عن قتادة عن خلاس قال: أستأجر رجل أربعة رجال ليحفروا له بئرًا، فحفروها فانخسفت بهم البئر، ⦗٢٦٨⦘ فمات أحدهم، فرفع ذلك إلى علي، فضمن الثلاثة ثلاثة أرباع الدية، وطرح عنهم ربع الدية (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت خلاس نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے چار آدمیوں کو اجرت پر رکھا تا کہ وہ اس کے لیے کنواں کھودیں انہوں نے کنواں کھودا تو کنویں میں وہ لوگ دھنس گئے اور ان میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی یہ معاملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے ان تینوں کود یت کے تین چوتھائی حصوں کا ضامن بنایا اور ان سے دیت کے چوتھے حصہ کی تخفیف کردی۔