حدیث نمبر: 29698
٢٩٦٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن (سفيان عن) (١) خالد النيلي عن الحكم وحماد أنهما قال: في رجل شج رجلًا، فذهبت عينه (٢)، فقال الحكم: إن شهدوا أنها ذهبت من الضربة فهو جائز.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت خالد النیلی فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد نے ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا جس نے ایک آدمی کے سر کو زخمی کردیا تو اس کی بینائی ختم ہوگئی اس پر حضرت حماد نے فرمایا : اگر لوگ گواہی دیں کہ اس کے مارنے کی وجہ سے اس کی بینائی گئی تو یہ جائز ہے اور حضرت حماد نے فرمایا : اگر لوگ گواہی دیں کہ اس نے جس دن اسے مارا تو اس کی آنکھ صحیح تھی تو اس صورت میں جائز ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [هـ]: زيادة (من غير تلك الشجة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29698
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29698، ترقيم محمد عوامة 28450)