مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
القتيل يوجد بين الحيين باب: اس مقتول کا بیان جو دو محلوں کے درمیان پایا گیا ہو
حدیث نمبر: 29677
٢٩٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن الشعبي قال: (قتل) (١) قتيل بين حيين من همدان بين وادعة و (خيوان) (٢)، فبعث (معهم عمر) (٣) المغيرة ابن شعبة فقال: انطلق معهم فقس ما بين القريتين، فأيهما كانت أقرب فالحق بهم القتيل (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : ایک مقتول شخص جس کا تعلق ھمدان سے تھا وہ وادعہ اور خیوان کے درمیان مردہ حالت میں پایا گیا تو حضرت عمر نے ان لوگوں کے ساتھ حضرت مغیرہ بن شعبہ کو بھیجا اور فرمایا : تم ان کے ساتھ جاؤ اور دونوں بستوں کے درمیان فاصلہ کی پیمائش کرو۔ پس ان دونوں میں سے مقتول کے جو بھی قریب ہو تو اس مقتول کو ان بستی والوں سے ملاد و۔
حواشی
(١) في [هـ]: (وجد).
(٢) في [ط، هـ]: (حيوان).
(٣) في [م]: (عمر معهم).
(٤) منقطع؛ الشعبي لم يدرك عمر، وأشعث ضعيف.