مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29638

باب: ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں

ما جاء في القسامة

حدیث نمبر: 29638
٢٩٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر (أن) (١) الزهري سئل عن قتيل وجد في دار رجل فقال رب الدار: إنه طرقني ليسرقني فقتلته، وقال أقول: القتيل أنه دعاه إلى بيته فقتله، فقال: أن أقسم من أهل القتيل خمسون أنه دعاه فقتله (أقيد به) (٢)، وإن نكلوا غرموا الدية.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری سے ایسے مقتول کے متعلق پوچھا گیا جو کسی آدمی کے گھر میں پایا گیا اور گھر کے مالک نے یوں کہا کہ بیشک یہ رات کو میرے پاس آیا تاکہ میرا مال چوری کرلے پس میں نے اسے قتل کردیا اور مقتول کے گھر والوں نے کہا کہ بیشک اس شخص نے ہی اسے اپنے گھر بلایا تھا اور اسے قتل کردیا اس پر آپ نے فرمایا : اگر مقتول کے اہلخانہ میں سے پچاس افراد اس بات پر قسم اٹھا لیں کہ گھر کے مالک نے اسے بلا کر قتل کردیا ہے تو میں اس سے قصاص لوں گا اور اگر یہ لوگ قسم اٹھانے سے انکار کردیں تو یہ دیت کے ذمہ دار ہوں گے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (اقتدته).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29638
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18281، ترقيم محمد عوامة: 28392»